بنگلہ دیش نے مزید روہنگیا مہاجرین کو پناہ دینےسے انکار کردیا

بنگلہ دیش نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ میانمار سے آنے والے مزید روہنگیا مسلمان مہاجرین کو پناہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے " اے ایف پی " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ میانمار سے آنے والے مزید روہنگیا مسلمان مہاجرین کو پناہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ شاہد الحق نے لاکھوں روہنگیا مہاجرین کے بحران پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ یہ بحران ‘بد سے بدتر’ ہوچکا ہے اور اس لیے سلامتی کونسل اس معاملے پر فیصلہ کن کارروائی کرے۔

شاہد الحق کا کہنا تھا کہ میں معذرت کے ساتھ سلامتی کونسل کو آگاہ کروں گا کہ بنگلہ دیش اب میانمار سے آنے والے مزید افراد کو کچھ دینے کی حالت میں نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپوں میں 7 لاکھ 40 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان موجود ہیں جو 2017 میں میانمار کی شمالی ریاست رخائن میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد اور قتل و غارت کے بعد وہاں پہنچے تھے۔

News Code 1888508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =