امریکی جانتے ہیں داعش کا سربراہ کہاں ہے/ ایران اہم ملک ہے

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شام کا اہم دوست اور برادر ملک ہے جسے شام کسی صورت میں چھوڑ نہیں سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شام کا اہم دوست ملک ہے جسے شام کسی صورت میں چھوڑ نہیں سکتا۔

بشار الجعفری نے شام کے بحران میں سعودی عرب اور قطر کی مخرب نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ابتدا ہی سے شامی عوام کے قتل عام میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا اور اس نے دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کئے۔ اور شامی قوم ان افراد کو معاف نہیں کرےگی جنھوں نے شامی عوام کا خون بہانے میں کردار ادا کیا ہے انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب شامی قوم سے معذرت خواہی کرے تو ممکن ہے شامی قوم اسے معاف کردے۔ بشار الجعفری نے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا ہتھیار ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھ میں ہے ۔ امریکہ و ترکی دونوں کو اچھی طرح علم ہے کہ داعش کا سربراہ ابو بکر بغدادی کہاں ہے۔

News Code 1888507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =