کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فوج پر ایک اور حملہ/ 4 فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج پر کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں علیحدگی پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 8زخمی ہو گئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں بھارتی فوج پر کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں علیحدگی پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 8زخمی ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے کپواڑہ کے شمالی علاقے ہندواڑا میں آپریشن کیا اور اس دوران ایک گھر بھی مسمار کیا ۔بھارتی فوج مسمار گھر کے قریب پہنچے تو انہوں نے وہاں علیحدگی پسند دیکھے جو بظاہر مردہ حالت میں تھے لیکن پھر ایک دم ملبے تلے چھپے ہوئے علیحدگی پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر چاربھارتی فوجی ہلاک جبکہ 8زخمی ہو گئے۔

News Code 1888505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =