بھارت کا او آئی سی میں بلانے پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا شکریہ

بھارت نے او آئی سی میں بلانے پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان کا نام لیے بغیر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے او آئی سی میں بلانے پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان کا نام لیے بغیر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی میں مدعو کرنے اور بھارت کی آواز سننے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید، سعودی عرب، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سشما سوراج نے پڑوسی ممالک کی تعریف کی تاہم پاکستان کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اپنے پڑوسی ممالک ایران، افغانستان، بنگلہ دیش اور مالدیپ کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا عدم استحکام کے خطرے سے دوچار ہے، افغانستان، بنگلہ دیش اور بھارت کو دہشتگردی کے خوفناک چہرے کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کو او آئي سی میں مدعو کیے جانے پر پاکستان نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے میزبان متحدہ عرب امارات سے بھارت کی دعوت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جسے متحدہ عرب امارات نے مسترد کردیا۔

News Code 1888502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =