سعودی عرب کا حمزہ بن لادن کی شہریت ختم کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی شہریت ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی شہریت ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حمزہ بن لادن کی سعودی شہریت ختم کرنے کا اعلان سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ جمعرات کو امریکہ نے حمزہ بن لادن پر ایک ملین ڈالر کا انعام رکھا تھا۔ امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ کوئی بھی شخص حمزہ بن لادن کی شناخت یا اس کا پتہ بتائے گا اسے یہ انعام دیا جائے گا۔ امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ حمزہ بن لادن القاعدہ کے نئے لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور اس نے امریکہ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں۔

News Code 1888501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =