بھارتی پائلٹ واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا

پاکستان نے گرفتار شدہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو سخت سکیورٹی میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے گرفتار شدہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو سخت سکیورٹی میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو گرانے کے بعد گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو تمام کاغذی کارروائی کے بعد واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا اور وہ واپس اپنے ملک پہنچ گئے۔

ابھی نندن کی حوالگی کے موقع پر بھارت کی جانب سے اپنی سرحد پر پرچم اتارنے کی تقریب کو منسوخ کردیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر پر حسب معمول پرچم اتارنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ واہگہ بارڈر پر بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے قبل ابھی نندن کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دفتر خارجہ نے پاکستان کی حراست میں موجود بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی حوالگی سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کردیا تھا۔

News Code 1888500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =