پاکستان کی فضائی حدود جزوی طور پر بحال

پاکستان سول ایوی ایشن نے ابتدائی طور پر 4 ہوائی اڈوں سے ملکی فضائی حدود بحال کردیں تاہم لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ ایئر پورٹ 4 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن نے ابتدائی طور پر 4 ہوائی اڈوں سے ملکی فضائی حدود بحال کردیں تاہم لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ ایئر پورٹ 4 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹر میں فضائی حدود کھولنے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ابتدائی طور پر ملک کے 4 ہوائی اڈوں سے پروازیں چلانے پر غور کیا گیا اور لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ ایئر پورٹ 4مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر کراچی، اسلام آباد ، کوئٹہ اور پشاور سے پروازیں بحال کی جائیں گی اور ایران اور مسقط کے راستے آنے والی پروازوں کو آمدورفت کی اجازت ہوگی البتہ مغربی روٹ سے آنے والے طیاروں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر اترنے کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

News Code 1888495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =