موغادیشو میں الشباب دہشت گردوں کے حملے میں 18 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں 18 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں 18 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق الشباب القاعدہ دہشت گرد تنظیم کی ذيلی تنظیم ہے جو صومالیہ میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ایک ہوٹل کے قریب کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

News Code 1888493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =