عمران کی مودی سے رابطے کی کوشش  3 بار ناکام

پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے ہندوستان کے وزير اعظم مودی کے ساتھ بھارتی پائلٹ کی آزادی کے سلسلے میں 3 بار رابطے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے ہندوستان کے وزير اعظم مودی کے ساتھ بھارتی پائلٹ کی آزادی کے سلسلے میں 3 بار رابطے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیاجائیگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کیلیے بھارتی وزیراعظم ہاؤس کو پیغام بھیجا گیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

گزشتہ روز بھی ٹیلیفون رابطے کی تین بارکوشش کی گئی مگربات نہ ہو سکی۔ ٹیلیفون رابطہ ہونے پر وزیراعظم اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کوبھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے فیصلے سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔

News Code 1888490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =