پاکستان کا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو او آئی سی کا مبصررکن بنانے کی کوشش کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو او آئی سی کا مبصررکن بنانے کی کوشش کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کا 46 واں وزارئے خارجہ اجلاس یکم اور 2 مارچ کو ابوظہبی میں ہوگا جس میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کومدعو کیا گیا ہے، اس بارے میں پاکستان سے مشاورت نہیں کی گئی،جبکہ ترکی اور ایران بھی اس سے لاعلم ہیں، بھارت کو دعوت دینے پر پاکستان نے اوآئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ اگر بھارت کو او آئی سی کا مبصررکن بنانے کی کوشش کی گئی تو اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

News Code 1888489

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =