امریکہ کا حمزہ بن لادن کی گرفتار پر ایک ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان

امریکہ نے وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سابق معدوم سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کییا ہے کہ امریکہ نے وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سابق معدوم  سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق امریکہ  نے القائدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ امریکہ پہلے ہی حمزہ بن لادن کو سرکاری طور پر عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے مطابق حمزہ بن لادن وہابی دہشت گرد گروہ کے اہم رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں اور انہوں نے اپنے والد اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینے کے لیے آڈیو اور ویڈیو پیغامات بھی جاری کیے ہیں جس میں انہوں نے اپنے پیروکاروں کو امریکہ اور اس کے حامی مغربی ممالک پر حملہ کرنے کی دعوت دی۔ واضح رہے اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں خفیہ آپریشن میں 2 مئی 2011 کو قتل کردیا تھا۔

News Code 1888488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =