بھارت کو او آئی سی  کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو او آئی سی کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور بھارتی وزیرخارجہ کو او آئی سی اجلاس میں مدعو کیا گیا تو پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو او آئی سی کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور بھارتی وزیرخارجہ کو او آئی سی اجلاس میں مدعو کیا گیا تو پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ باہمی خودکشی ہوگی، بھارت نے نہ صرف پاکستان کی فضائی حدود کے خلاف ورزی کرکے بم گرائے، بلکہ دراندازی سے یواین چارٹراورعالمی قوانین کے خلاف ورزی بھی کی، جب بھارت نے پاکستان پرحملہ کیا توصورتحال کافی سنجیدہ تھی، تاہم بھارتی پائلٹ کورہا کرنے سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نہ صورتحال بگاڑنا چاہتا ہے نہ جنگی کیفیت پیدا کرنا، ہم نے بھارت کوامن کیلیے متوازن پیش کش کی ہے، وزیراعظم نے پلوامہ واقعے کی تحقیقات کیلیے بھی تعاون کی پیش کش کی۔

News Code 1888483

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =