کراچی میں 10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

پاکستان کے شہر کراچی میں بن قاسم ریلوے کالونی میں گھرکی چھت پرپانی کے ٹینک سے 10 سالہ خدیجہ کی لاش ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں بن قاسم ریلوے کالونی میں گھرکی چھت پرپانی کے ٹینک سے 10 سالہ خدیجہ کی لاش ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم  ریلوے کالونی میں گزشتہ روز گھر کی چھت پرپانی کے ٹینک سے 10 سالہ خدیجہٰ کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی تھی، جسے جناح اسپتال لایا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹرذکیہ نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی گردن میں دوپٹہ ڈال کر گلا گھونٹا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق خدیجہٰ کو اہلخانہ لاپتہ ہونے پرشام سے تلاش کر رہے تھے، پھرگھرکی تیسری منزل پر بنے پانی کے ٹینک سے بچی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ بچی کی لاش تدفین کے لئے آبائی علاقے لاڑکانہ کے قریب قمبر شہداد کوٹ لے جائی جائے گی۔

News Code 1888482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =