بھارتی پائلٹ کو آج سہ پہر واہگہ سرحد پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو آج سہ پہر واہگہ سرحد کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو آج سہ پہر واہگہ سرحد کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ترجمان دفترخارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوآج شام بھارت کے حوالے کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پاکستان میں تعینات بھارتی ائیر اتاشی بھی اپنے پائلٹ کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔ دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق انہوں نے گرفتار پائلٹ کی حوالگی کےلیے سفری دستاویزات مکمل کرلی ہیں اور حکومت پاکستان کے جواب کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

News Code 1888480

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =