چین اور روس کے نمائندوں نے ونزوئلا کے خلاف امریکی قرارداد ویٹو کردی

چین اور روس کے نمائندوں نے سکیورٹی کونسل میں ونزوئلا کے خلاف امریکی سازش کو ناکام بناتے ہوئے امریکی قرارداد کو ویٹو کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین اور روس کے نمائندوں نے سکیورٹی کونسل میں ونزوئلا کے خلاف امریکی سازش کو ناکام بناتے ہوئے امریکی قرارداد کو ویٹو کردیا۔

امریکہ نے سکیورٹی کونسل میں ونزوئلا میں آزاد انتخابات کرانے اور وہاں کے عوام کی اصلاحات کے سلسلے میں مدد کرنے کے سلسلے میں قرارداد کا مسودہ پیش کیا ۔ چین اور روس کے نمائندوں نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیکر ونزوئلا کے بارے میں امریکہ کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا۔ مجموعی طور پر قرارداد کے حق میں 9 ووٹ پڑے جبکہ روس اور چین کے نمائندوں نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ جنوبی افریقہ نے مسودے کے متن کے خلاف ووٹ دیا جبکہ انڈونیشیا، گینہ استوائی اور ساحل عاج نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

News Code 1888479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =