صومالیہ میں امریکہ کا فضائی حملہ، الشباب کے 35 شدت پسند ہلاک

صومالیہ میں امریکی فضائیہ کے حملے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں امریکی فضائیہ کے حملے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 35 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی فوج نے صومالیہ کے نواحی علاقے میں فضائی حملے کیے۔ فضائی حملے میں متعدد شدت پسند زخمی بھی ہوئے جنہیں گرفتار کرنے کے لیے بری فوج چھاپہ مار کارروائی کررہی ہے۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ فضائی حملہ شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے سے دوسرے ٹھکانے کی جانب منتقلی کے دوران کیا گیا، ایسا ہی ایک فضائی حملہ 3 روز قبل بھی کیا گیا تھا۔

News Code 1888413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =