ترکی وزیرخارجہ نے پاکستان پر بھارتی الزامات مسترد کردیئے

ترک وزیرخارجہ نے پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے بھارتی الزامات مسترد کردیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزیرخارجہ نے پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے بھارتی الزامات مسترد کردیئے۔ پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو سے ٹیلی فون پر بات کی، دوطرفہ بات چیت میں پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بات چیت سے نکالا جائے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ ترک  وزیرخارجہ نے بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان ترکی میں انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

News Code 1888312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =