21 فروری، 2019، 5:02 PM

پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں: بھارتی جج

پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں: بھارتی جج

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے پر بدلے کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے پر بدلے کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج تیار ہے، پاکستان کو کوئی سرپرائز نہیں دیا جا سکتا، لائن آف کنٹرول کراس تو کریں، جم کر ردعمل آئے گا۔ جسٹس مرکنڈے کا مزید کہنا ہے کہ یہ بھارتی رہنماؤں کی نا اہلی اور بیوقوفی کا نتیجہ ہے کہ آج تمام کشمیری عوام بھارت کی مخالفت میں کھڑی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی اکثریت ہتھیار اٹھانے والوں کی حامی ہے، پلوامہ واقعے کے بدلے میں معصوموں کو مارکر بھارت پرامن کشمیریوں کو بھی تشدد پر اکسائے گا۔ جسٹس ریٹائرڈ مرکنڈے نے کہا کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں، اس بار بھارت سرجیکل اسٹرائیک نہیں کر پائے گا۔

News ID 1888279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha