مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے یہودی قبرستان میں 80 سے زائد قبروں پر جرمن نازی کا نشان بنا دیا گیا جس پر ہزاروں افراد نے فرانس کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔ جرمنی کی سرحد سے متصل فرانس کے گاؤں کواٹزینہم میں قبروں پر نازی جرمن کا نشان بنایا۔ قبروں پر نیلے رنگ سے نازی نشان بنانے کے بعد بلیک السیشن وولفز کے الفاظ تحریر کر دیے گئے جو 1970 کی دہائی میں نازیوں کا حامی گروپ تھا۔ فرانس کے صدر میکرون نے قبرستان کا دورہ کرنے کے بعد یہودی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے اشتعال انگیزی اور منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا وعدہ کیا۔

فرانس کے یہودی قبرستان میں 80 سے زائد قبروں پر جرمن نازی کا نشان بنا دیا گیا جس پر ہزاروں افراد نے فرانس کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔
News Code 1888250
آپ کا تبصرہ