ترک صدر اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان اگلے ماہ پاکستان آئیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان اگلے ماہ پاکستان آئیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک قونصل جنرل تولگا اوکیک کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان میں ترک صدر پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے پاکستان سے بےحد مضبوط روابط ہیں جو ہمیشہ آگے بڑھے ہیں، پاکستان سے یکساں تجارت کے خواہاں ہیں، دفاع کے شعبے میں بھی تعاون بڑھائیں گے۔ ترک قونصل جنرل نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کا حصہ بننے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

News Code 1888243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =