اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر خاتون سمیت 5افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر خاتون سمیت 5افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار مسجد کے تمام دروازے بند کرکے نمازیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر تشدد کیا۔ اس دوران خاتون اور چار مرد نمازیوں کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد مسجد کے دروازے دوبارہ کھول دیئے۔ انتظامیہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے پہلو میں مقیم فلسطینی خاندان کو زبردستی گھر بدر کرنے کے کے لئے یہ آپریشن کیا تھا۔ ابوعصب خاندان 65 سالوں سے مسجد کے پہلو میں مقیم ہے۔ تاہم اسرائیلی حکومت ان کے گھر کو مجوزہ یہودی بستی کے منصوبے میں شامل کرنا چاہتی ہے۔

News Code 1888221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =