ملکہ برطانیہ نے تخت نشینی کے لیے بیٹے کے بجائے پوتے کو منتخب کرلیا

ملکہ ایلزبتھ بیمار ہوچکی ہیں اور انہوں نے برطانیہ کے نئے بادشاہ کے طور پر اپنے بیٹے کے بجائے پوتے کو منتخب کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملکہ ایلزبتھ بیمار ہوچکی ہیں اور انہوں نے برطانیہ کے نئے بادشاہ کے طور پر اپنے بیٹے کے بجائے پوتے کو منتخب کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق ملکہ ایلزبتھ ’ڈیمینشیا‘ میں مبتلا ہوچکی ہیں اور وہ مزید زیادہ عرصے تک بطور خدمات سر انجام دینا نہیں چاہتیں۔ ملکہ برطانیہ نے اپنی بیماری کے باعث بادشاہت چھوڑنے اور برطانیہ کے نئے بادشاہ کا ممکنہ طور پر فیصلہ بھی کرلیا ہے اور انہوں نے تخت نشینی کے لیے بیٹے کے بجائے پوتے شہزادہ ولیم کو منتخب کرلیا۔

خیال رہے کہ ’ڈیمینشیا‘ ذہنی بیماریوں اور مسائل کے مجموعے کو کہا جاتا ہے، اس میں انسان جہاں ڈپریشن اور ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے، وہیں ان کی یادداشت بھی سخت متاثر ہوتی ہے۔ خبریں ہیں کہ زائد العمری کی وجہ سے ملکہ ایلزبتھ کی یادداشت پر اثرات پڑے ہیں اور وہ مزید ذمہ داریاں نبھانا نہیں چاہتیں۔ شاہی محل کے قریبی ذرائع کے مطابق ملکہ برطانیہ نے تخت نشینی کی منتقلی کے لیے ایک خفیہ تقریب بھی منعقد کی، جس میں انہوں نے اپنے پوتے کو بادشاہ کے طور پر منتخب کرلیا۔

News Code 1888212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha