نیتن یاہو کے متنازع ریمارکس پر پولش ہم منصب نے اسرائیل دورہ منسوخ کردیا

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے پولز اور ہولوکاسٹ کے حوالے سے ریمارکس پر پولش وزیر اعظم ماتیوز موراویکی نے اعلیٰ سطح کے سیمینار کے لیے طے شدہ اسرائیل کا دورہ منسوخ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے پولز اور ہولوکاسٹ کے حوالے سے ریمارکس پر پولش وزیر اعظم ماتیوز موراویکی نے اعلیٰ سطح کے سیمینار کے لیے طے شدہ اسرائیل کا دورہ منسوخ کردیا۔ اسرائیلی اخبار ’ہیرٹز‘ کے مطابق نتن یاہو کا کہنا تھا کہ پولز نے عالمی جنگ دوئم میں نازیوں کا ساتھ دیا تھا. ان کے اس بیان پر پولینڈ میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

پولش وزیر اعظم موراویکی کی جانب سے یروشلم میں وسطی یورپی ممالک کی سفارتی اجلاس، وائس گارڈ گروپ سمٹ میں اب شرکت نہیں کریں گے۔ پولش حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم موراویکی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے بتایا کہ پولینڈ کی جانب سے سیمینار میں وزیر خارجہ شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ جرمن نازی نے پولینڈ پر قبضہ کیا تھا تاہم پولینڈ کے دارالحکومت وارساؤ کا ماننا ہے کہ پولینڈ کے عوام نے ہولو کاسٹ میں جرمن نازیوں کا ساتھ نہیں دیا تھا۔

News Code 1888206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =