روس اور برطانیہ کے ایک سال بعد مذاکرات

جرمنی میں روس اور برطانیہ کے جونیئر وزرائے خارجہ کی ملاقات کو سرد مہری کے خاتمے کے تناظر میں خوش آئند سمجھا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں روس اور برطانیہ کے جونیئر وزرائے خارجہ کی ملاقات کو سرد مہری کے خاتمے کے تناظر میں خوش آئند سمجھا جارہا ہے۔ لندن کی وزارت خارجہ کے مطابق میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں برطانیہ کے یورپی وزیر ایلین ڈینکن اور روس کے پہلے ڈپٹی وزیر خارجہ ولادی میر ٹیٹو نے سائیڈ لائن ملاقات کی۔ برطانیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ برطانوی وزیر نے ملاقات میں زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان خلیج وسیع ہے اور روس کو ذمہ دارانہ عالمی پارٹنرز کی حیثیت سے رویہ اختیار کرنا چاہے۔

دوسری جانب روس کی نیوز ایجنسی نے سفارتی ذرائع کا حوالہ دیا جس میں مذاکرات سے متعلق برطانیہ وزارت خارجہ کے سخت رویہ اختیار کیا۔ اس میں کہا گیا کہ جو کچھ (مذاکرات سے متعلق) لندن میں شائع ہوا اس میں زبان اور مواد ملاقات سے متضاد ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 4 مئی کو سابق روسی جاسوس سرگئی اسکرپال پر روس کے ہی تیار کردہ اعصاب شل کر دینے والے زہر 'نووی چوک' سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ماسکو اور لندن کے درمیان سفارتی تعلقات شدید متاثر ہوئے تھے۔

News Code 1888176

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha