برسلز میں نیٹو وزرائے دفاع کے دو روزہ اجلاس کا اختتام

نیٹو نے روس کو تنبیہ کی ہے کہ وہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلئیر فورسز INF ٹریٹی میں واپس آجائے و گرنہ تمام اتحادی اس سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیٹو نے روس کو تنبیہ کی ہے کہ وہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلئیر فورسز INF ٹریٹی میں واپس آجائے و گرنہ تمام اتحادی اس سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ تنبیہ برسلز میں جاری نیٹو وزرائے دفاع کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے میں کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمز کنٹرول، جاری آپریشنز اور مشنز، بوجھ میں شراکت اور یورپین دفاع جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اس اجلاس میں ممبران نے نیٹو کے تیاری میں پہل کے’ 4 Thirties ‘پروگرام کی منظوری اور اس میں شرکت کیلئے اپنے حصے کی پیشکش بھی دی ۔ جس کے تحت 30 بحری جنگی جہاز ، 30 زمینی بٹالین اور 30 ہی ہوائی سکواڈرن کو 30 دن کے اندر اندر تعینات کیا جاسکے گا۔ اس سے نیٹو کی کسی بھی بحران میں تیزی سے اور فیصلہ کن جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ نیٹو اتحاد میں شامل ممبران 2020 کے آخر تک اپنے دفاع پر مزید 100 بلین ڈالر خرچ کریں گے۔ افغانستان کے حوالے سے واضح کیا گیا کہ وہاں کیلئے مستقبل کے فیصلے مشترکہ طور پر لیئے جائیں گے۔

News Code 1888144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =