نیتن یاہو کے مکر وفریب اور توہمات سے اب دنیا باخبر ہوگئی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا آج اسرائيل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے فریب اور توہمات سے باخـبر اور آگاہ ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دنیا آج اسرائيل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے فریب اور توہمات سے باخـبر اور آگاہ ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وارسا سرکس کے شرکاء بھی اب اسرائیلی وزير اعظم کے مکر و فریب سے آگاہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ وارسا اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے قبل اسرائیلی وزير اعظم نے کہا تھا کہ عرب ممالک اور اسرائیل ملکر ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لیں گے اور اپنے مفادات کا مشترکہ طور پر تحفظ کریں گے۔

News Code 1888107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =