بیلجیئم میں تمام فضائی پروازیں معطل رکھنے کا اعلان

بیلجیئم میں ملک گیر ہڑتال کے باعث تمام فضائی پروازیں معطل رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم میں ملک گیر ہڑتال کے باعث تمام فضائی پروازیں معطل رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹریڈ یونینز کی کال پر آج ملک بھر میں ہڑتال کی جائیگی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہڑتال کےدوران قومی فضائی کمپنی کی تمام ملکی و غیرملکی پروازیں متاثر رہیں گی۔ جس کے نتیجے میں سڑکوں پر زمینی سواریوں اور ٹرینوں میں شدید رش کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ ہڑتال بیلجیئم میں مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے کی جارہی ہے۔

News Code 1888080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =