صدر حسن روحانی کل سوچی روانہ ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل روس کے شہر سوچی روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل روس کے شہر سوچی روانہ ہوں گے۔

صدراتی دفتر کے ذرائع ابلاغ کے معاون پرویز اسماعیلی نے کہا ہے کہ صدر حسن روحانی روس کے صدر پوتین کی سرکاری دعوت پر کل سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے روس روانہ ہوں گے ۔ اس اجلاس میں روس، ایران اور ترکی کے صدور شرکت کریں گے۔ سوچی سربراہی اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، شام میں قیام امن کے سلسلے میں تلاش و کوشش اور دیگر علاقائي اور عالمی امورپر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ سوچی اجلاس میں شام کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ایران کے صدر سوچی اجلاس کے ضمن میں روس اور ترکی کے صدور سے دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

News Code 1888078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =