پوتن دنیا بھر کی جمہوریتوں کو کمزور کررہے ہیں، پومپیو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن دنیا بھر کی جمہوریتوں کو دھمکا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن دنیا بھر کی جمہوریتوں کو دھمکا رہے ہیں۔ مائیک پومپیو نے سلواکیا کے دارالحکومت براٹیسلاوا میں صحافت کے طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوتن دنیا بھر کی جمہورتوں کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں، اس حوالے سے کوئی غلطی نہیں کریں، ہمیں تیار رہنا ہوگا۔ دورے کے دوران مائیک پومپیو ہنگری، سلواکیا اور پولینڈ میں ماسکو اور بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ مائیک پومپیو نے سلواکیا کے عوام کو سیاسی نظام پر اثرانداز ہونے میں چین کی اقتصادی اور دیگر کوششوں سےحفاظت کی ضرورت سے بھی آگاہ کی۔

News Code 1888076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =