برطانیہ میں طوفان ایرک کے باعث 2 افراد ہلاک

برطانیہ میں طوفان ایرک نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں طوفان ایرک نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

طوفان ایرک برطانیہ کے مشرقی و مغربی شہروں سے ٹکراگیا جس کے باعث اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ سمیت دیگر ملکوں میں 70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں اور طوفانی بارش نے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچایا، درخت اور پول گر گئے جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق طوفان ایرک کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ پروازیں اور ٹرین سروس روک دی گئیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں اورتیزہواوں کےباعث ویلز،جنوبی انگلینڈاورشمال مغرب میں سیلاب کاخطرہ ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتےکی رات اور اتوا کوتیزہواووں، بارش کاامکان ہے جبکہ جنوبی انگلینڈ میں کہیں کہیں برفباری کا امکان بھی ہے۔

News Code 1888003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha