مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے کورچیویل اسکی ریزورٹ میں چھوٹا طیارہ رن پر اْترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق رن وے پر پڑی برف کی وجہ سے طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن کھو بیٹا اور برف کے ڈھیر سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا اور اُس میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوطبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

فرانس کے کورچیویل اسکی ریزورٹ میں چھوٹا طیارہ رن پر اْترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
News Code 1888002
آپ کا تبصرہ