یمنی فورسز کا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر پانچ میزائلوں سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ ، بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 5 میزائل داغے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ ، بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 5 میزائل داغے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمنی قبائل اور یمنی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران سعودی عرب کے علاقہ نجران میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر پانچ میزائل فائر کئے ، جن کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر گذشتہ تین سال کے زائد عرصہ سے جنگ مسلط کررکھی ہے ۔ یمنی عوام نے استقامت اور پائداری کا مظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب کو اس کے ناپاک اور مذموم عزائم تک پہنچنے میں ناکام بنادیا ہے۔ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

News Code 1887978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =