جرمنی میں فیس بک پر نئی پابندیاں عائد

جرمن حکام نے اپنے ملک میں سوشل میڈیا کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے فیس بُک پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں اور اسے مختلف ذرائع سے ڈیٹا جمع کر کے اسے اکٹھا کرنے سے روک دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن حکام نے اپنے ملک میں سوشل میڈیا کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے فیس بُک پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں اور اسے مختلف ذرائع سے ڈیٹا جمع کر کے اسے اکٹھا کرنے سے روک دیا ہے۔ جرمنی کے فیڈرل کمپی ٹیشن آفس کی جانب سے دیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ وہ فیس بک کے لیے نئی حدود کا تعین کرے گا کہ وہ اپنے ذیلی اداروں انسٹا گرام اور واٹس ایپ سمیت دیگر ذرائع سے کس طرح ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔ حکام نے کہا کہ مستقبل میں صارفین کا کسی بھی قسم کا ڈیٹا لینے سے قبل فیس بک کو مذکورہ صارف سے اجازت لینا ہو گی۔

ایف سی او کے سربراہ ایندریاس منڈٹ نے جمعرات کو دیے گئے فیصلے میں اپنے بیان میں کہا کہ اگر صارفین نے ڈیٹا دینے پر رضامندی ظاہر نہ کی تو فیس بک کو انہیں اپنی سروسز سے محروم نہیں کر سکے گا اور دیگر ذرائع سے ڈیٹا جمع کرنے اور انہیں یکجا کرنے سے باز رہنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں سوشل میڈیا پر فیس بک غالب ہے جہاں روزانہ دو کروڑ 30لاکھ صارفین فیس بک کا استعمال کرتے ہیں جو مجموعی مارکیٹ کا 95فیصد حصہ ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو کوئی اور مناسب سروس دستیاب نہیں اور اسی وجہ سے فیس بک لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

فیس بک نے کہا ہے کہ وہ جرمنی میں ان پابندیوں کے خلاف ایف سی او میں اہیل کرے گا۔ فیس بک نے کہا کہ صرف ایک کمپنی کے لیے الگ قوانین بنانا کر لاگو کرنا جرمنی کے قوانین کے خلاف ہے اور جرمنی میں ہمیں یوٹیوب، ٹوئٹر اور اسنیپ شیٹ سے سخت مسابقت کا سامنا ہے۔

News Code 1887961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =