ترکی میں 8 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی

ترکی کے شہر استنبول میں 8 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں 8 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ استنبول کے کرتال ڈسٹرکٹ میں واقع اس رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے۔ استنبول کے گورنر علی یرلیکایا کے مطابق اس بلڈنگ میں 14 فلیٹس اور 43 افراد رجسٹرڈ تھے تاہم اس کی اوپر کی تین منزلیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں جبکہ گراؤنڈ فلور پر بغیر لائسنس کے ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ بھی قائم تھی۔ مذکورہ عمارت کے ملبے کو ہٹانے اور اس میں دبے افراد کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترک صدر نے وزیر داخلہ اور ماحولیات کے وزیر کو متاثرہ عمارت کے فوری دورے کا حکم دے دیا ہے۔

News Code 1887930

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =