صومالیہ میں خود کش دھماکے میں 11 افراد ہلاک

صومالیہ کےدارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کےدارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ صومالیہ کے ایک شاپنگ مال پر خود کش کار بم دھماکے میں 11 شہری ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کار بم دھماکے میں شاپنگ مال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جب کہ عمارت کے ملبے تلے دب جانے کے باعث بھی شہری ہلاک اور زخمی ہوئےجس کے بعد ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 11 لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ 10 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے، شہریوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے ویب سائٹ پر شائع کیے گئے بیان میں موغادیشو میں ہونے والے کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

News Code 1887868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =