یمنی عوام ملک میں غیر ملکی افواج کو برداشت نہیں کریں گے

یمن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام ملک میں غیر ملکی افواج کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام ملک میں غیر ملکی افواج کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ یمنی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن میں غیر ملکی جارح فوج کی موجودگی یا عدم موجودگی کا فیصلہ یمنی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ ادھر یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ جنوری میں سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں میں 205 یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1887819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =