ترکی اور اردن کی شام کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید

ترکی کے صدر اردوغان اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ترکی کے دورے پر ہیں ، جہاں اس نے ترک صدر اردوغان سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں ترکی کے صدررجب طیب اردوغان اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی سطح پر وہابی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بارے میں بھی بات چيت کی گئی۔

News Code 1887818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha