نائیجیریا میں بوکو حرام کا حملہ، 60 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے دہشت گردانہ حملہ ملک کے شمال مشرقی علاقے رن میں کیا تھا اور اسی علاقے میں شدت پسندوں نے ایک حملے میں 8 سرکاری فوجیوں کو بھی قتل کردیا تھا۔ بوکو حرام کے حملے میں حکومت کی حمایت کرنے والے جنگجو اور عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ رن میں قبضے کی جنگ کے لیے حکومتی فورسز اور بوکوحرام کے درمیان دو بدو جنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں حکومتی دستوں اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کی وجہ سے تقریبا 30 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ 500 سے زائد شہری لقمہ اجل بن گئے۔

News Code 1887802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =