ملک کی معیشت نئی حکومت کے لیے اصل چیلنج ہے، حریری

لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت نئی حکومت کے لیے اصل چیلنج ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے  کہ ملک کی معیشت نئی حکومت کے لیے اصل چیلنج ہے۔ لبنان میں طویل عرصے سے جاری سیاسی بے یقینی کی صورت حال اور عام انتخابات کے 9 ماہ بعد بلا آخر حکومت تشکیل دے دی گئی۔ وزیراعظم سعد حریری 30 اراکین پر مشتمل حکومت کے سربراہ ہوں گے اور انہوں نے فوری طور پر ملک کی معیشت اور سیاسی اصلاحات پیش کرنے کا وعدہ کیا۔

عوام سے خطاب میں وزیراعظم سعد حریری کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے جرتمندانہ فیصلے کرنے ہوں گے۔ سعد حریری کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشی، مالی، سماجی اور انتظامی چلینجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی مشکل سیاسی وقت تھا، خاص طور پر انتخابات کے بعد اور ہمیں ورق پلٹ کر کام کا آغاز کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ لبنان میں الیکشن سے قبل ملک کی معیشت مشکلات کا شکار تھی تاہم انتخابات کے انعقاد کے باوجود حکومت قائم نہ کیے جانے پر ملک کی معیشت مزید متاثر ہوئی۔

News Code 1887800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =