ترکی میں امریکی سفارت خانے کے ملازم کی رہائی

ترک عدالت نے امریکی سفارتخانے کے ملازم پر دہشت گرد تنظیم سے تعلق اور اس کی معاونت کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد رہائی کا حکم جاری کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک عدالت نے امریکی سفارتخانے کے ملازم پر دہشت گرد تنظیم سے تعلق اور اس کی معاونت کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد رہائی کا حکم جاری کردیا۔ اڈانہ میں امریکی سفارتخانے میں ترجمان کی حیثیت سے کام کرنے والے حمزہ الوسے کو ساڑھے 4 سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہیں قید کی مدت مکمل ہونے پر رہا کردیا گیا۔

حمزہ الوسے کو دیگر 2 امریکی سفارتخانے کے ملازمین اور ناسا کے سابق ترک نژاد امریکی سائنسدان کے ہمراہ 2017 میں دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ واشنگٹن کی جانب سے ان تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اپنے ٹرائل میں حمزہ الوسے نے عدالت سے بری کرنے کی استدعا کی تھی تاہم ان کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور انہیں سزا سنائے جانے کے بعد سفری پابندی عائد کرکے رہا کردیا گیا۔

News Code 1887756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha