جرمنی میں دہشتگردی کا منصوبہ، 3 افراد گرفتار

جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جرمنی کے صوبے شلیسوگ ہولشٹائن میں سیکیورٹی فورسز نے 3 افراد کو حراست میں لیا ہے، تینوں عراقی باشندے ہیں اور دہشت گردانہ حملے کی سازش تیار کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عراقی باشندوں کو انٹیلی جنس بنیاد پر حاصل ہونے والی معلومات کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے، حراست میں لینے والوں میں 2 مرکزی ملزمان جب کہ ایک سہولت کار ہے۔

ملزمان سالِ نو کی شام بارودی مواد کے ذریعے جشن منانے والے شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم ناکامی کی صورت میں پلان بی کے تحت فائرنگ یا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے کہ پکڑے گئے۔

News Code 1887728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =