حوزہ علمیہ قم کوابہامات اور دینی مشکلات دور کرنے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفتر تبلیغات اسلامی کے اعلی حکام سے ملاقات میں فرمایا: حوزہ علمیہ قم کوابہامات اور دینی مشکلات دور کرنے کے لئے راہ حل مرتب کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفتر تبلیغات اسلامی کے اعلی حکام سے ملاقات میں فرمایا: حوزہ علمیہ قم کوابہامات اور دینی مشکلات دور کرنے کے لئے راہ حل مرتب کرنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دفتر تبلیغات اسلامی کے اہم وظائف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دفتر تبلیغات اسلامی کے اہم وظائف میں دینی و مذہبی شبہات کے جوابات اور جوانوں کی فکری ضروریات اور مؤثر ثقافتی پروگرام پیش کرنا شامل ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مختلف اور گوناگوں ثقافتی پروگرام پیش کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حوزہ علمیہ قم اور دفتر تبلیغات جیسے اداروں کو ابہامات، شبہات اور سوالات کے جوابات دینے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

News Code 1887632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha