مالی میں اقوام متحدہ کے بیس پر حملہ میں 8 اہلکار ہلاک

مالی میں اقوام متحدہ کے بیس پر حملے میں امن امشن کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جن کا تعلق افریقی ملک چاڈ سے بتایا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالی میں اقوام متحدہ کے بیس پر حملے میں امن امشن کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جن کا تعلق افریقی ملک چاڈ سے بتایا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ ذرائع کے مطابق مالی کے شمالی سرحدی علاقے میں واقع اقوام متحدہ کے بیس پر حملہ اتوار کی صبح کیا گیا، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، سیکیورٹی فورسز کے جوابی حملے میں کئی حملہ آور بھی مارے گئے۔ اسی بیس پر گذشتہ برس اپریل میں بھی حملہ ہوا تھا جس میں دو امن مشن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

News Code 1887463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =