برطانیہ کے سابق وزیراعظم کا تھریسا مے سے بریگزٹ معاملے چھوڑنے کا مطالبہ

برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں اور پارلیمنٹ کو اس مسئلے سے باہر نکلنے کا حل تلاش کرنے دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں اور پارلیمنٹ کو اس مسئلے سے باہر نکلنے کا حل تلاش کرنے دیں۔

بی بی سے گفتگو کرتے ہوئے جان میجر کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کی ڈیل اب ناکام ہوچکی ہے، لہٰذا میرا نہیں خیال کہ انہیں اس کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اسی افرا تفری کے ساتھ بغیر کوئی ڈیل کیے باہر آگئے تو میرے مطابق اس کے نتجائج بہت ہی خطرناک ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ تھریسا مے کل( 21 جنوری) کو پارلیمنٹ کو بریگزٹ کے حوالے سے بریفنگ دیں گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم جان میجر 2016 میں بریگزٹ پر برطانیہ میں ہونے والے ریفرنڈم کے دوران یورپ کے ساتھ رہنے کے حق میں مہم چلانے اور تھریسا مے کے اس بل کے خلاف افراد میں شامل تھے۔

News Code 1887457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =