صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستان کے دورے پر موجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈہ اسپنوزا اور پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دورے پر موجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈہ اسپنوزا اور پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ نے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

بعدازاں مشترکہ پریس بریفنگ میں پاکستانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ہم اجتماعی کاوشوں کے فروغ سے ہی عالمی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ماریہ فرنینڈا نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت مثبت رہی، پاکستان نے افغان مہاجرین کی احسن طریقے سے مہمان نوازی کی اور پرامن اورمستحکم افغانستان پورے خطے کے لیے اہم ہے جب کہ افغان امن عمل میں پاکستان کاکردار اہم ہے، ماحولیاتی بہتری کے لیے پاکستان کا شجرکاری مہم احسن اقدام ہے۔

واضح رہے ماریہ فرنینڈا اسپینوزا 22 جنوری تک دورہ پاکستان میں موجو ہیں جب کہ گزشتہ سال عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا ایشیا کا پہلا دورہ ہے۔

News Code 1887400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =