پولینڈ میں چھری کے باعث زخمی میئر کا انتقال

پولینڈ کے صوبہ پومرانیا کے شہر گڈانسک کے میئر پاویل ایڈاموکز چھری کے وار سے زخمی ہونے کے ایک دن بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولینڈ کے صوبہ پومرانیا کے شہر گڈانسک کے میئر پاویل ایڈاموکز چھری کے وار سے زخمی ہونے کے ایک دن بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولینڈ بھر میں آنجہانی میئر پاویل ایڈاموکز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلیاں اور جلوس نکالے گئے جو گزشتہ روز چیئرٹی تقریب کے دوران چھری کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہزاروں شہریوں نے گڈانسک میں مارچ کیا جہاں وہ دو دہائیوں تک میئر رہے تھے اسی طرح دارالحکومت وارسا میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

پولینڈ کے صدر ایندریج ڈیوڈا نے گڈانسک کے میئر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم سیاست دان قرار دیا اورایک روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان کیا۔

News Code 1887304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =