تہران میں طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی

ایران کے دارالحکومت تہران کے مغرب میں واقع کرج کے علاقے میں ایک کارگو طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے مغرب میں واقع کرج کے علاقے میں ایک کارگو طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بوئنگ 707 کارگو جہاز کرغزستان کے دارالحکومت بشکک سے ایرانی صوبے البرز کے کرج ائرپورٹ کی پروازپر تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارگو طیارہ تہران کے قریب ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے البرز کے فتح ایرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ فوج کے تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق اس کارگو طیارے میں ایر پورٹ کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔

طیارے کو جائے وقوعہ سے 10 کلومیٹر دور واقع تہران کے پیام انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

ایران کے ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے سربراہ پیر حسین کلی وند نے بتایا کہ طیارے میں سوار 16 میں سے 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں البتہ طیارے میں موجود فلائٹ انجینئر معجزاتی طور پر بچنے میں کامیاب ہو گئے۔

News Code 1887302

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =