کابل میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک، 90 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی رہائشی کمپاؤنڈ کے باہر بارود بھری گاڑی کے دھماکے میں چار افراد ہلاک اور90 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی رہائشی کمپاؤنڈ کے باہر بارود بھری گاڑی کے دھماکے میں چار افراد ہلاک اور90 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکہ کابل میں واقع گرین ولیج کے قریب کیا گیا، جو شہر کے مشرقی علاقے میں مصروف شاہراہ اور رہائشی آبادی کے قریب انتہائی محفوظ کمپائونڈ تصور کیا جاتا ہے۔ فوری طورپر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبو ل نہیں کی ہے۔ وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ اب تک چار افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 90 زخمی ہیں جن میں 23 بچے بھی شامل ہیں۔

News Code 1887299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =