زلمے خلیل زاد کا چین کا دورہ

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن و مفاہمت زلمے خلیل زاد چین پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن و مفاہمت زلمے خلیل زاد چین پہنچ گئے ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا پر اپنے چین پہنچنے کی اطلا ع دی ہے، امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ وہ بیجنگ میں چینی حکام سے ملاقات میں افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کریں گے۔ زلمے خلیل زاد کے مطابق افغان امن عمل میں چین کا کردار اہم ہے اور وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن کے لیے چین اورامریکہ کس طرح مل کر کام کرسکتے ہیں۔

News Code 1887297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =