حکومتی پالیسیوں کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈا کیا جارہا ہے تاہم نظام میں اصلاحات کا عمل بغیر رکاوٹ اور دباؤ جاری رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈا کیا جارہا ہے تاہم نظام میں اصلاحات کا عمل بغیر رکاوٹ اور دباؤ جاری رہے گا۔

عمران خان سے وزارت اطلاعات کے مختلف محکموں کے سربراہان نے ملاقات کی جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، معاونین خصوصی افتخار درانی اور یوسف بیگ مرزا نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کی حالت زار بدلنے کے لیے اپنے منشور کے مطابق اسٹرکچرل ریفارمز (ڈھانچہ جاتی اصلاحات) پر عمل پیرا ہے، ہماری کوششوں کا مقصد ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ ملک اور عوام کی بہتری ہے، قوموں کی زندگی میں اسٹرکچرل ریفارمز ہمیشہ تکلیف دہ مرحلہ ہوتے ہیں لیکن اس کے بعد اچھا اور خوشحال دور شروع ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ میڈیا سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے بارے میں جان بوجھ کر من گھڑت پروپیگنڈا ہورہا ہے جس کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہیں، میڈیا کے ساتھ مل کر اس مذموم ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، کوئی مہذب اور ذمہ دار معاشرہ بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کی تشہیر کی اجازت نہیں دیتا، بے بنیاد خبروں کی حوصلہ شکنی کے مشترکہ مشن میں میڈیا کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

News Code 1887294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =